بدین ضلع میں کرونا وائرس کا تیزی سے آضافہ مریضوں کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی

جمعرات 4 جون 2020 00:19

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) لاک ڈائون میں نرمی عوام کی جانب سے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کو نطرانداز کرنے کاروباری مراکز بازاروں اور دوکانوں پر خریداری کے موقع پر ایس پی اوز پر عملدرامد نہ کرنے کے باعث عید کے بعد ضلع میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا عید کے بعد ضلع بھر میں ہونے والے ٹیسٹ کے نتائیج میں 38 سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہی.محکمہ صحت اور انڈس ہسپتال زرائع کے مطابق مقامی رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے علاوہ دو روز میں مذید سولہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں چند روز چار روز میں کرونا وائرس کے کے مریضوں میں تیزی سے آضافہ کے بعد ضلع بدین میں مریضوں کی تعداد 80 ہو گئی. اس سے قبل تین ڈاکٹر سمیت محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں میں طبی سروس مہیا کرنے والے ادارے پی پی ایچ آئی کے 8 ملازم اسلامیہ کالیج کے لیکچرار اور ان کی فیملی کے چھ افراد بھی کرونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں. جبکہ 28 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں.ضلع میں کرونا وائرس میں مبتلہ ایک ڈاکٹر سمیت 3مریض اموات کا شکار بھی ہوئے ہیں.کرونا وائرس کے مریضوں میں خواتین کی بڑی تعداد مبتلہ ہونے کے علاوہ کڑیو گھنور کے قریبی ایک ہی گوٹھ کے بارہ افراد بھی شامل ہیں.کرونا وائرس میں مبتلہ چار افراد ہسپتال میں جبکہ تیس سے زائد افراد کو ان کے گھروں پر ہی آئسولیٹ کیا گیا ہے�

(جاری ہے)