بدین پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں 2 جرائم پیشہ افراد سمیت 13 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 جون 2020 00:19

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں 2 جرائم پیشہ افراد سمیت 13 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جاریبکاروائیوں کا سلسلہ میں ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری کی سربراہی میں چوکی انچارج سیرانی محمد بخش احمدانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ سیرانی کے قریب کامیاب کاروائی کر کہ 2 جرائم پیشہ ملزمان وقار علی بھرگڑی اور محمد علی عرف علی بھرگڑی کو غیر قانونی اسلحہ و امونیشن سمیت گرفتار کر کہ ملزمان کے قبضے سے ایک ڈبل بیرل گن، ایک پسٹل، 2 کارتوس اور 2 عدد رائونڈ برآمد کر کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کہ مزید تفتیش شروع کردی ہے مزید کاروائی کے دوران ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری نے منشیات فروش منور علی کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا.ایس ایچ او کھورواہ سب انسپکٹر محمد خان کلوئی نے الگ الگ مقامات پر کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اللہڈنو گِل کو 10 لیٹرز کچی شراب جب کہ گٹکہ فروش سارنگ ابڑو کو 4200 سفینہ گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمات درج کرلیا.ایس ایچ او ماتلی انسپکٹر نثار احمد برھمانی نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ 3 گٹکہ فروش ملزمان محمد بخش مگسی، محمد عارف راجپوت اور جاوید پارابی کو گرفتار کر کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 300 مین پوری گٹکہ برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا.ایس ایچ او تھانہ ڈیئی بشیر احمد چانڈیو نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ 2 گٹکہ فروش ملزمان شاہد بھونئریو اور منظور بھونئریو کو 2100 گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ ڈیئی بشیر احمد چانڈیو نے 2 چرس فروشوں رضا کھوکھر اور نوید شیدی کو 1090 گرام چرس جبکہ منشیات فروش غلام رسول کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمات درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :