اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3188 ہو گئی

جمعرات 4 جون 2020 00:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3188 ہو گئی ہے، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 169 ہوگئی ہے جبکہ 38 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر آئی ٹین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 ہوگئی۔

لوئی بھیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 197 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ترلائی میں 171 اور بہارہ کہو میں متاثرہ افراد کی تعداد 145 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 142 ہوگئی، سیکٹر جی 6 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 143تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سوہان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 110اور جی 7 میں 146 ہوگئی، سیکٹر جی 8 میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 اور جی 11 میں کورونا کی تعداد 99 ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 10 میں کورونا کیسز 128 اور جی 9 میں 181 ہوگئی۔ اس طرح روات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 ہے دیگر سیکٹروں میں بھی متعدد کورونا کے متاثرہ مریض موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 169 ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 43 ہزار 418 افراد کے ٹیسٹ کیے گیے جن میں سے 3188 افراد کی ٹیسٹ مثبت آئی جبکہ 40 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد اموات کا شکار افراد کی تعداد 38 ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، بلا ضرورت سے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کو یقینی بنائیں، احتیاط سے کورونا جیسی خطرناک وباء سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :