پاکستان کی ٹھوس سفارتکاری کے نتیجہ میں اقوام متحدہ ،او آئی سی اور عالمی میڈیا دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اقوام متحدہ ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور دیگر سفارتی ذرائع سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائوڈالا جا سکے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

بدھ 3 جون 2020 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹھوس سفارتکاری کے نتیجہ میں اقوام متحدہ ،او آئی سی اور عالمی میڈیا دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اقوام متحدہ ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور دیگر سفارتی ذرائع سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائوڈالا جاسکے، انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور نسل پرست مودی اپنے برے عزائم کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوتوا ایجنڈا مسلط کررہا ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی دن میں 13بے گناہ کشمیریوںکے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فورسز شہداء کی میتں ان کے ورثاء کے حوالہ نہیں کر رہی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے اور عالمی برادری کو کشمیریوں پر بھارت کے وحشیانہ مظالم اور بربریت سے آگاہ کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔