کورونا وائرس میں مبتلا جامعہ اردو کے لیب اسسٹنٹ حیدر آباد میں انتقال کرگئے

وی سی اور رجسٹرار جامعہ اردو کا سید توقیر علی کے انتقال پر اظہار افسوس ، لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 4 جون 2020 00:05

کراچی۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس میں مبتلا وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس ، آرٹس و ٹیکنالوجی کے شعبہ ریاضیاتی علوم کے لیب اسسٹنٹ سید تو قیر علی بدھ کو حیدر آباد میں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ اردو نے بتایا ہے کہ مرحوم سید توقیر علی کورونا کے شروع ہونے کے بعد سے جامعہ میں نہیں آرہے تھے اور اسی دوران وہ اپنے ذاتی کام سے فیملی کے ہمراہ حیدر آباد گئے تھے جہاں ان کو کورونا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کو قرنطینہ کردیا گیا تھااوربدھ کو وہ حیدر آباد میں انتقال کرگئے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر اور رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر نے سید توقیر علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ا نہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائیں، انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، درجات بلند فرمائیں اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔