کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات،گلشن اقبال میں کارروائی، متعدد غیر قانونی تعمیرات کاخاتمہ

جمعرات 4 جون 2020 00:25

کراچی۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کوواگزارکرنے کے لئے محکمہ انسداد و تجاوزات کے عملے نے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر کارروائی، متعدد غیر قانونی تعمیرات کا مشینری و افرادی قوت کے ذریعے خاتمہ کردیا گیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کو سو فیصد واگزارکرنے کے لئے محکمہ انسداد و تجاوزات کے عملے نے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کا مشینری و افرادی قوت کے ذریعے خاتمہ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابضین کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے اراضیوں کو مکمل طور پر واگزار کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کی تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واگزار کرائی گئی اراضی کو ڈائو میڈیکل انٹرنیشنل کالج اینڈ اسپتال کے اشتراک سے کورونا سینٹر تعمیر کیا جائے گا جس کے باعث شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی مستقل بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ آج کی کارروائی پولیس و مقامی انتظامیہ کے تعاون سے کی گئی جس کی سربراہی محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈائریکٹر شمس صدیقی نے کی۔