شنیر ا اکرم کی شوہر وسیم اکرم کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 4 جون 2020 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سماجی کارکن اور اداکارہ شنیر ا اکرم نے شوہر وسیم اکرم کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اگر زندگی شوگر فری چاکلیٹ کیک ہے تو وہ یقینا ہماری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید لکھا کہ وہ انہیں قرنطینہ سے پہلے بھی پیار کرتی تھیں اور اس دوران ان کے پیار میں مزید اضافہ ہوا ہے جو قرنطینہ کے ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہے گا۔ یاد رہے شنیر ا اکرم اور وسیم اکرم فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔