پاکستان میں پہلا ورچوئل فیشن شو ’’کیٹ واک کیئرز‘‘ 5 سے 7 جون تک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا جائیگا

جمعرات 4 جون 2020 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان میں پہلا ورچوئل فیشن شو ’’کیٹ واک کیئرز‘‘ 5 سے 7 جون تک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔ کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی سی ای او، فریحہ الطاف کی ہدایت پر اس شو کو نشر کیا جائے گا۔ اس ڈیجیٹل فیشن شو کامقصد مقامی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینے اور آن لائن فروخت کو بڑھاوا دینے کی ایک کوشش ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق اس ورچوئل شو میں 16سے 20 فیشن ڈیزائنرز اپنے کپڑ وں کی نمائش کریں گے جن میں ماڈل ، اداکار اور میک اپ آرٹسٹ بھی اس میں شامل ہیں۔ فیشن ڈیزائنرز میں فراز منان ، شہلا چتور ، کھاڈی چیپٹر 2 ، ماہین کریم ، ایلان ، جرنیشن ، نومی انصاری ، ایچ ایس وائی، عمر فاروق ، علی ذیشان ، اسماعیل فرید ، شامیل انصاری ، عاصم جوفا ، این ایف ایشیا ، سونیا بٹلہ اور عامر عدنان شامل ہیں۔ 3 روزہ اس شو کونجی ٹی وی ، فیس بک اور یوٹیوب پر 5 ، 6 اور 7 جون کو دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :