چین پاکستان کے شہر گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کر رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ

اس اقدام سے چینی کی نیوی آرمی کی بحیرہ ہند میں صلاحیتیں بہت بڑھ جائیں گی،خطے میں قدم مضبوط ہوں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جون 2020 10:50

چین پاکستان کے شہر گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2020ء) بین الاقوامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چین پاکستان کے شہر گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کر رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ سے لی گئی چند تصاویر میں چین کا تعمیر کردہ ایک ہائی سیکیورٹی کمپاؤنڈ نظر آیا ہے جس پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین خطے میں اپنے قدم مضبوط کرنے کے لیے گوادر میں اپنا نیول بیس قائم کر رہا ہے۔

چینی کمپنیوں کی جانب سے گوادر پورٹ پر گزشتہ چند سالوں میں بہت سی تعمیرات ہوئی ہیں۔ان میں سے ایک کمپاؤنڈ جو چین کی ایک بندرگاہیں تیار کرنے والی کمپنی نے تیار کیا ہے۔اس پر غیر معمولی سیکیورٹی بھی موجود ہے۔جیسا کہ اونچی کنکریٹ کی دیواریں،ان پر لگی خاردار تاریں اور گارڈزکے کیبن اس کمپاؤنڈ کو دیگر سے مختلف بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گوادر میں چین کی جانب سے نئی بیس بنائے جانے کی خبریں پہلی بار جنوری 2018 میں سامنے آئی تھیں مگر اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہ کی گئی،جس کے بعد ایسی تمام خبریں دم توڑ گئیں تاہم اب سوشل میڈیا پر سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سیکیورٹی کمپاؤنڈ اور اس کے ساتھ دو چھوٹے کمپلیکسز بھی نظر آرہے ہیں۔

کہاجا رہا ہے کہ کمپاؤنڈ کے ساتھ والے دونوں کمپلیکسز 2019ء اور 2020 میں تیار کیے گئے ہیں اور ان کے اندر بہت سے نیلی چھت والی عمارتیں ہیں۔مبینہ طور پر یہ چینی ماہرین کے سپاہیوں یونٹس کے بیرکس ہوں گے۔گوادر پورٹ پراگر چین نے نیول بیس تیارکیا تو چینی کی نیوی آرمی کی بحیرہ ہند میں صلاحیتیں بہت بڑھ جائیگی۔تاہم ایئرپورٹ معاشی فائدوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ایک بار یہ مکمل طور پر آپریشنل ہوگیا تو پاکستانی معیشت کو اس زبردست فائدے پہنچیں گے۔