بھارت ہوش کے ناخن لے بھارتی فوج انسانیت کی جتنی تذلیل کررہی ہے اس کی مثال دنیامیں کہیں نہیں ملتی‘اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

جمعرات 4 جون 2020 11:05

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پی ٹی آئی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے بھارتی فوج انسانیت کی جتنی تذلیل کررہی ہے اس کی مثال دنیامیں کہیں نہیں ملتی،بھارتی فوج بے گناہ،نہتے اورمعصوم بچوں پربھی جدیدترین ہتھیاروں سے حملے کررہی ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے ظلم وستم سے لاکھوں نوجوان،بچے،بوڑھے،عورتیں شہیدہوچکی ہیں اٹھارہ ماہ کی بچی سے لے کراسی سالہ بزرگوں کوبھی بھارتی فوج تشدداورجبرکانشانہ بنارہی ہے بھارتی افواج کی جانب سے بالخصوص بچوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔

بھارت کروناوائرس کی آڑمیں بھی مقبوضہ کشمیرکے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پرظلم وبربریت کے پہاڑتوڑرہاہے۔

(جاری ہے)

بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت نہیں نکال سکتاآزادی کی خاطرنسل درنسل لڑی جانے والی کشمیریوں کی تحریک اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا آزادی،پاکستان سے محبت کوکبھی ختم نہیں کرسکے گاہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلدآزادی کاسورج طلوع ہوگااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا-

متعلقہ عنوان :