ترکی میں افراط زر کی شرح مئی کے دوران 11.39 فیصد سالانہ رہی

جمعرات 4 جون 2020 11:48

ترکی میں افراط زر کی شرح مئی کے دوران 11.39 فیصد سالانہ رہی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ترکی میں افراط زر کی شرح مئی کے دوران بڑھ کر 11.39 فیصد سالانہ تک پہنچ گئی جس کی وجہ الکوحل پر مبنی مشروبات اور تمبا کی قیمتوں میں اضافہ ہے، ماہانہ بنیاد پر افراط زر میں 1.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران سب سے زیادہ 21.41 فیصد کی شرح سے اضافہ الکوحل پر مبنی مشروبات اور تمباکو کی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے کم اضافہ کمیونیکشن اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں ہوا جس کی شرح بالترتیب 2.98 اور 3.74 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :