امریکا ، سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری

پورٹ لینڈ، اٹلانٹا، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا طاقت کا استعمال

جمعرات 4 جون 2020 11:56

امریکا ، سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروںکے ہاتھوں ہلاکت پر امریکا بھر میں مظاہروں کاسلسلہ نویں روز بھی جاری ہے،چالیس شہروں میں کرفیو کے باوجود مظاہرین نے کئی مقامات پر پابندیاں نظر انداز کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پورٹ لینڈ، اٹلانٹا، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس کی مدد کے لیے سولہ سو فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے علاوہ کئی شہروں میں پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :