نرسگا طوفان مہاراشٹرا سے ٹکرا گیا،ایک لاکھ افرادمحفوظ مقام پر منتقل

تیز ہواوں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑگئیں،مواصلاتی نظام درہم برہم ، ریلوے اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر

جمعرات 4 جون 2020 11:56

نرسگا طوفان مہاراشٹرا سے ٹکرا گیا،ایک لاکھ افرادمحفوظ مقام پر منتقل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) بھارت میں نرسگا طوفان ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے رائے گڑھ سے ٹکرا گیا، 120 سی140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق تیز ہواوں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑگئی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ ریلوے اور فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے میں طوفان کے زیراثر طوفانی ہواوں کے ساتھ تیز بارش ہورہی ہے جبکہ ممبئی کے علاوہ تھانے، پال گھر، رائے گڑھ ، رتناگری اور سندھو گیری اضلاع میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔مہاراشٹرا اور گجرات میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 43 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جبکہ ممبئی میں عوام کو 6 سی7 گھنٹے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلوے نے ٹرینیں ری شیڈولڈ اور اسپیشل ٹرینوں کو ڈائی ورٹ کردیا ہے جب کہ ممبئی ایئرپورٹ پر آپریشن متاثر ہے اور ا?ج صرف 19 پروازیں اڑیں گی۔