ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 82 افراد انتقال کرگئے

کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 770 ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جون 2020 11:34

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 82 افراد انتقال کرگئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون 2020ء) ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 82 افراد انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی صورتحال کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے۔

موزی وبا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 770 ہو گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وائرس زدہ افراد کی کل تعداد کورونا کے ابتدائی مرکز چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کے متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 32 ہزار 910 ہے جبکہ پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 31 ہزار 104 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 824، جبکہ آزار کشمیر میں 298 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 84 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 1776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 35 ہزار 453 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔