فلپائن نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے کی منسوخی موخر کر دی

جمعرات 4 جون 2020 12:11

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) فلپائن کی حکومت نے امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کے خاتمے کے اپنے سابقہ فیصلے کو معطل کر دیا ہے، اس معاہدے کے تحت امریکی فوج فلپائن میں اپنی تربیت کر سکتی ہے۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے فروری میں امریکا کو مطلع کیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ وزٹنگ فورسز ایگریمنٹ ختم کر دے گی،اس اقدام پراگست سے عمل ہونا تھا۔

(جاری ہے)

فلپائن کے صدر رودریگو دٴْوتیرتے کے ایک حامی سینیٹر کو امریکا کا ویزا دیے جانے سے انکار کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا،تاہم حکومت نے کہا کہ خطے میں سیاسی اور دیگر تبدیلیوں کے باعث معاہدے کی منسوخی میں کم از کم 6 ماہ تاخیر کی جائے گی۔ امریکا کو لکھے گئے گئے سفارتی خط میں معاہدے کے خاتمے کو 6 ماہ کے لیے موخر کرنے کا کہا گیا ہے۔دو دہائیاں پرانے اس معاہدے کے مجوزہ خاتمے نے حکومتی عہدیداروں میں بڑے پیمانے پر تشویش پیدا کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے چین کے مقابلے میں ملکی دفاع کمزور ہو سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں نے فلپائن کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :