شہری کرونا سے بچنے کیلئے طرز زندگی تبدیل کریں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی حکومت نے غریب دوست ریلیف پیکجز دیے‘تر جمان پنجاب حکومت

جمعرات 4 جون 2020 12:31

شہری کرونا سے بچنے کیلئے طرز زندگی تبدیل کریں‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہری کرونا سے بچنے کیلئے طرز زندگی تبدیل کریں،کروناکنٹرول کیلئے تمام وسائل استعمال ہورہے ہیں بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی حکومت نے غریب دوست ریلیف پیکجز دیے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کی بجائے کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے، اپوزیشن کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست ہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ شہر ی اپنی حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ گلوز کا استعمال یقینی بنائیں اور اگر خدانخواستہ کسی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اس سے گھبرانے کی بجائے علاج کی طرف آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کرونا کے خاتمے کے لئے پوری قوم عمران خاں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حکومت پنجاب کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ پائیدار اقدامات اٹھا رہی ہے۔