سرگودھا کے علاقہ ہجن میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے چھڑوایا گیا ملزم مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 4 جون 2020 12:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) سرگودھا کے علاقہ ہجن میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے چھڑوایا گیا ملزم مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجس کے فرار ساتھیوں کے خلاف وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔جو چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہیں۔زرائع کے مطابق تھانہ کوٹ مومن پولیس بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد یاسر ولد محمد خان کوریمانڈ جسمانی پرریکوری اسلحہ کیلئے موضع ہجن لے کر گئی۔

تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے زیر حراست ملزم محمد یاسر کو چھڑوا لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے جس کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے گرد گھیرا تنگ کر لیا جہاں نصف گھنٹہ پولیس مقابلہ میں چھڑوائے گے ملزم کو ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی حالت میں چھوڑ کر اس کے ساتھی فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے قریب پڑا موٹرسائیکل قبضہ سرکار میں لے لیا گیا جبکہ زخمی ملزم علاج معالجہ کے لئیڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر کے نفری تعینات کر دی گئی۔اس پولیس مقابلہ پر تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر خدا بخش خان کی مدعیت میں زیر دفعہ 353/185/224/225/324/34 ت پ نامعلوم کے خلاف درج کر لیا اور ڈی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دیں جو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔