زیادہ بولا تو رو پڑوں گا۔ مراد علی شاہ اسمبلی اجلاس میں آبدیدہ ہو گئے

کورونا سے ہمیں لڑنا نہیں بچنا ہے ،لڑنے کا لفظ درست نہیں ہے،کورونا کی وبا ہمارے پیارے چھین رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی خطاب کے دوران آواز بھر آئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جون 2020 12:16

زیادہ بولا تو رو پڑوں گا۔ مراد علی شاہ اسمبلی اجلاس میں آبدیدہ ہو گئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2020ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کو اللہ تعالیٰ کی ایک آزمائش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وبا ہم سے ہمارے پیارے چھین رہی ہے ، اس سے ہمیں لڑنا نہیں بلکہ احتیاط کرتے ہوئے خود کو بچانا ہے۔مرادعلی شاہ نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ رفیق اور سابق صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ دو مرتبہ وہ رکن اسمبلی رہے،کابینہ کے ہر اجلاس میں ہنستے ہوئے اپنا موقف پیش کرتے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کو ایک بڑی اللہ کی طرف سے ایک بڑی آزمائش قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے ہمیں لڑنا نہیں بچنا ہے ،لڑنے کا لفظ درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ہمارے پیارے چھین رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کی اپنے خطاب کے دوران آواز بھر ا گئی اور وہ آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے گلو گیر لہجے میں کہا کہ میں زیادہ نہیں بول پاونگا بولا تو رو پڑونگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کورونا کی وبا کے دوران شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ طبی عملہ، رینجرز پولیس کے جوانوں اور افسران نے آزمائش کی گھڑی میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی کی روایت کے مطابق مرتضی ٰ بلوچ کی وفات پر اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معزز رکن کے انتقال پر اجلاس ملتوی کرنا چاہئیے تھا۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے اسپیکر صاحب کو فون بھی کیا تھا لیکن افسو س کہ آج ہماری روایت ٹوٹ گئی،اجلاس میں کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو بہت اچھا تھا وزیر اعلیٰ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آج ہماری اسمبلی کی روایت ٹوٹ گئی اور1973ء کے بعد پہلی بار یہ روایت ٹوٹی ہے۔