پاکستان میں اچانک کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سامنے آ گئی
عید اور رمضان میں سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے کے باعث کورونا مریضوں میں اضافہ ہوا،اسپتال اور وینٹی لیٹر کم پڑنے کا خدشہ
مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جون 2020 12:44
(جاری ہے)
پاکستان میں لوگ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
یہی وجہ ہے کہ عید اور رمضان میں سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھا گیا جس کے باعث کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ موزی وبا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 770 ہو گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وائرس زدہ افراد کی کل تعداد کورونا کے ابتدائی مرکز چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی صورتحال کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کے متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 32 ہزار 910 ہے جبکہ پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 31 ہزار 104 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 824، جبکہ آزار کشمیر میں 298 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.