پیسکواہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ‘ ڈیفالٹرز سے وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی‘ فرمان الله

جمعرات 4 جون 2020 12:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) رواں مالی سال کے اختتام سے قبل لکی مروت میں پاور ڈیفالٹرزکے خلاف کاروائیاں تیز اور وصولیوں کی شرح بہتر کرنے کیلئے پیسکو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او پیسکو لکی مروت سب ڈویژن حاجی رفیع الله خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جون کے مہینے میں کوئی اہلکار چھٹی پر نہیں جائیگا‘ اجلاس میں وائس چیئرمین لکی سب ڈویژن فرمان الله خان‘ ایل ایس صدیق الله ‘ ایل ایس عصمت الله‘ ایس ڈی سی واسع الله اور اے ایل ایم آصف کمال نے شرکت کی‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او حاجی رفیع الله خان نے واضح کیاکہ ماہ جون میں ریکوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :