(ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے

جمعرات 4 جون 2020 13:11

(ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ پاکپتن کے حلقہ پی پی 192 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی بھی کورونا وائرس کاشکارہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم پی اے کے مطابق کورونا کاٹیسٹ مثبت آنے پر میاں نوید نے خود کو لاہور میں آئسولیٹ کر لیا۔میاں نوید علی کورونا کے دوران فلاحی سرگرمیوں میں متحرک تھے۔اس سے قبل بھی متعدد ارکان اسمبلی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔