عوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھنے والوں کیلئے عہدہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا‘چوپدری ظہور احمد سندھو

جمعرات 4 جون 2020 13:11

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) عوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھنے والوں کیلئے عہدہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا،ٹائون کمیٹی سادھوکے کی عوام کی بے لوث خدمت کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق کونسلر چودھری ظہور احمد سندھو نے گزشتہ روز سٹی پریس کلب کامونکے کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چودھری تنویر احمد ورک بھی موجود تھے۔

چودھری ظہور احمد سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بطورِکونسلر سادھوکے کی عوام کی بھرپور خدمت کی اور اللہ کے فضل و کرم سے اب بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں اور اس سلسلہ میں موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون سے متاثرہ 3200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا اس کے علاوہ علاقہ کی مستحق بچیوں کی شادیوں پر کھانا وغیرہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنے طور پر کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے علاقہ میں سڑکوں گلیوں کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس سلسلہ میں ٹائون کے گائوں منہیس شریف میں 18 سو فٹ لمبے بازار کو مکمل کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ رانا کالونی میں 12 گلیوں،حیدر کالونی میں 7 گلیوں اور مسیحی عبادت گاہ کی طرف جانے والے راستے کو پختہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹائون کے عوام کی خدمت کیلئے فری ایمبولینس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جو 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کرنے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے اور اسی جذبے کے تحت عوامی خدمت سے سرشار ہوکر دن رات عوامی خدمت میں مگن ہیں۔

متعلقہ عنوان :