Live Updates

فریال تالپور کیخلاف مبینہ اثاثے چھپانے کا معاملہ ،

الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت دو جولائی تک ملتوی

جمعرات 4 جون 2020 14:10

فریال تالپور کیخلاف مبینہ اثاثے چھپانے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کیخلاف مبینہ اثاثے چھپانے کا معاملہ پرالیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت فریال تالپور کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل علی بخاری نے فریال تالپور کے جواب کی کاپی مانگ لی،لیکشن کمیشن نے کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

کیس کی آئندہ سماعت دو جولائی کو ہو گی ،یاد رہے کہ فریال تالپور کے خلاف تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے اثاثے چھپانے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات