تھائی لینڈ میں کورونا کے سترہ نئے کیسزسامنے آگئے

جمعرات 4 جون 2020 14:12

تھائی لینڈ میں کورونا کے سترہ نئے کیسزسامنے آگئے
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) تھائی لینڈ میں جمعرات کے دن کورونا وائرس کے نئے سترہ کیسز سامنے آگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوں ملک میں اس عالمی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اب تک تھائی لینڈ میں کووڈ انیس کے باعث اٹھاون افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تھائی لینڈ میں دو ہزار نو سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔