صدرٹرمپ نے جیمز میٹس کو ”پاگل کتا“قراردیدیا

باراک اوبامہ اور میرے درمیان ایک بات مشترک ہے کہ ہمیں میٹس کو برطرف کرنے کا اعزاز حاصل ہے. امریکی صدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 جون 2020 14:35

صدرٹرمپ نے جیمز میٹس کو ”پاگل کتا“قراردیدیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون۔2020ء) سابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر صدر ٹرمپ نے انہیں ”پاگل کتا“قراردیدیا ہے جنرل جیمزمیٹس نے اپنے بیان میںسیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے ٹرمپ کو ملکی آئین کے لیے خطرہ قرار دیا تھا.

(جاری ہے)

دی اٹلانٹک کے مطابق جیمز میٹس نے صدر ٹرمپ پر غیرمعمولی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی شہریوں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لانا چاہتے ہیں دو سال تک خاموش رہنے والے سابق امریکی وزیر دفاع نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک تفصیلی اور غیرمعمولی مضمون میں امریکی قوم کو تقسیم کرنے پر صدر ٹرمپ کی مذمت کی ہے اور ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فوج کو امریکی شہریوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا حکم دیا ہے.

انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ میں نے اس ہفتے کے واقعات دیکھے جو بہت اشتعال انگیز اور تکلیف دہ ہیں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہرقانون کے مطابق سب کے لیے مساویانہ انصاف کے الفاظ کندہ ہیں اس وقت مظاہرین ٹھیک یہی اور درست مطالبہ کر رہے ہیں. انہوں نے لکھا کہ یہ اجتماعی اور متحد کرنے کا مطالبہ ہے ایک ایسا مطالبہ جس کے پیچھے ہم سب کو ہونا چاہیے ہمیں چند قانون شکن عناصر کی وجہ سے اپنی توجہ دوسری جانب مبذول نہیں کرنی لاکھوں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں جن کا اصرار ہے کہ ہمیں اپنی اقدار پر کاربند رہیں یہ ایک قوم اور عوام کی حیثیت سے ہیں ہمیں عہدوں پر فائز ان لوگوں کو مسترد کرنا اور ا±ن کا محاسبہ کرنا ہو گا جو ہمارے آئین کو مذاق بنا رہے ہیں.

سابق امریکی وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ ان کی زندگی میں ڈونلڈٹرمپ پہلے صدر ہیں جو امریکی عوام کو متحد کرنے کی کوشش نہیں کرتے حتی کہ ایسا ظاہر تک نہیں کرتے وہ عوام کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کی بجائے وہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. جیمز میٹس نے لکھا کہ ہم تین سال سے جان بوجھ کر کی جانے والی اس کوشش کے نتائج دیکھ رہے ہیں ہم تین سال سے بالغ نظر قیادت نہ ہونے کے اثرات دیکھ رہے ہیں ہم اپنے معاشرے میں موجود طاقت کی بدولت ٹرمپ کے بغیر متحد ہو سکتے ہیں لیکن جیسا کہ پچھلے کچھ دنوں میں دکھائی دیا ایسا کرنا آسان نہیں ہو گا لیکن یہ ہم پر اپنے ہم وطنوں اور ماضی کی نسلوں کا قرض ہے جنہوں نے ہمارے مستقبل اور ہمارے بچوں کے لیے اپنا خون دیا.

جیمزمیٹس کے مضمون کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ شاید ان کے اور سابق صدر باراک اوبامہ کے درمیان ایک بات مشترک ہے کہ دونوں کو جِم میٹس کو برطرف کرنے کا اعزاز حاصل ہے، جنہیں دنیا میں ایک جنرل کے طور سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے. انہوں نے لکھا کہ میں نے ان سے استعفیٰ طلب کیا اور ایسا کرنا مجھے بہت اچھا لگا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جیمز میٹس”انتشار“کے نام سے جانے جاتے تھے جو مجھے پسند نہیں تھا اس لیے میں اسے تبدیل کرکے Mad Dog یعنی ”پاگل کتا“کر دیا ہے.

واضح رہے کہ جنرل جمیزنارمن میٹس نے 44سال تک امریکا کی میرین کور میں خدمات انجام دیں انہوں نے گلف وار‘افغانستان اور عراق میں خدمات انجام دیں وہ امریکی مسلح افواج کی سنیٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں .