کورونا مریضوں کیلئے محکمہ صحت پنجاب اور کمپنی میں ٹیکے کی قیمت پر اتفاق

جمعرات 4 جون 2020 15:07

کورونا مریضوں کیلئے محکمہ صحت پنجاب اور کمپنی میں ٹیکے کی قیمت پر اتفاق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اور انجکشن بنانے والی متعلقہ کمپنی کے مابین ایک ٹیکہ کی قیمت پر اتفاق ہوگیا، ٹو سیلوماب کے ٹرائلز کے بعد اب باقاعدہ استعمال سے کورونا وائرس کے مریضوں میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈاکٹر خالد مسعود، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ادویات، پلازمہ تھریپی، آئی سی یوز، ایچ ڈی یوز، آپریشن رومز، وینٹی لیٹرز کی تعداد و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز اور سرکاری ملازمین کیلئے بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کو عوام کی سہولت کی خاطر اپنی سروسز مزید کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔