سرگودہا‘ پٹرول ضرورت کے مطابق فراہم نہیں کیا جا رہا

جمعرات 4 جون 2020 15:09

سرگودہا‘ پٹرول ضرورت کے مطابق فراہم نہیں کیا جا رہا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ضلعی انتظامیہ اور پٹرول پمپ مالکان کی ملاقات میں انکشاف ہوا کہ پٹرول ضرورت کے مطابق فراہم نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پٹرول کی قلت پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں پٹرول کی 55 فیصد کمی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے مداخلت کی درخواست کی تاکہ ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں دواں رہ سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا گیا کہ قلت کے پیش نظر موٹر سائیکل کو 100 روپے ‘ چنگ چی ورکشہ کو 200 روپے جبکہ کار کو 500 روپے کا پٹرول فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ایمبولینس کو پٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی اور انہیں ترجیح دی جائیگی تاکہ صحت کے مسائل اور مریضوں کو دشواری سے بچایا جاسکے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ بڑی ٹرانسپورٹ کو ڈیزل کی سپلائی چین قدرے بہتر ہو رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی طلب ورسد میں توازن پیدا ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :