غرب اردن میں عباس ملیشیا کے کریک ڈائون میں متعدد فلسطینی گرفتار

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں عباس ملیشیا نے اسلام بولی بدیر نامی ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا،ذرائع

جمعرات 4 جون 2020 15:12

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والوں میں سابق اسیران، سیاسی جماعتوں کے کارکن اور سماجی کارکن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں عباس ملیشیا نے اسلام بولی بدیر نامی ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔

خیال رہے کہ اسلام بولی شہید فلسطینی مزاحمتی رہنما الشیخ ریاض بدیر کے صاحب زادے ہیں۔ ریاض بدیر کو اسرائیلی فوج نے اپریل 2002ء کے دوران ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ادھر عباس ملیشیا نے قباطیہ کے مقام پر تحریک فتح کے رہ نما سمیت متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں معتصم زغلول، سند ابو عاشور، اسیر امل ابو غراب اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :