اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنےکے خدشات، 9 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ

ان مقامات میں سعودی پاک ٹاورمیں نجی موبائل کمپنی کا دفتر، پاکستان اسپورٹس بورڈ، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، سیکٹرآئی ٹین،جی سکس فور ودیگر شامل، تمام رہائشیوں کے ٹیسٹ ہونے تک علاقے سیل رہیں گے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 جون 2020 15:22

اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنےکے خدشات، 9 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2020ء) وفاقی دارالحکومت میں کورونا بڑھنے کے خدشات کے باعث9 مقامات کو سیل کرنےکا فیصلہ کرلیا، ان مقامات میں سعودی پاک ٹاورمیں نجی موبائل کمپنی کا دفتر، پاکستان اسپورٹس بورڈ، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، سیکٹر آئی ٹین، جی نائن فور، جی سیون ٹو، جی سکس فور ودیگر شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جن علاقوں میں زیادہ کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ان میں 9 مقامات کو سیل کرنےکا فیصلہ کرلیا، ان مقامات میں سعودی پاک ٹاورمیں نجی موبائل کمپنی کا دفتر، پاکستان اسپورٹس بورڈ، سیکٹر ای الیون میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی گلی نمبر 13 ، چٹھہ بختاور کے علاقے گل راجگان، سیکٹرآئی ٹین، جی نائن فور، جی سیون ٹو، جی سکس فور ودیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا کے حساس مقامات میں پی ڈبلیو ڈی کا بلا ک 6 بھی شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کے علاقوں کے رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ مکمل کرنے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ایریاز سیل رہیں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اور انجکشن بنانے والی متعلقہ کمپنی کے مابین ایک ٹیکہ کی قیمت پر اتفاق ہوگیا، ٹو سیلوماب کے ٹرائلز کے بعد اب باقاعدہ استعمال سے کورونا وائرس کے مریضوں میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈاکٹر خالد مسعود، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ادویات، پلازمہ تھریپی، آئی سی یوز، ایچ ڈی یوز، آپریشن رومز، وینٹی لیٹرز کی تعداد و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز اور سرکاری ملازمین کیلئے بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کو عوام کی سہولت کی خاطر اپنی سروسز مزید کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔