معذور شہید فلسطینی کے لواحقین کا اسرائیلی حکام سے ملاقات سے انکار

اہلخانہ کے انکا ر پر داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا نے ملاقات منسوخ کردی،فلسطینی میڈیا

جمعرات 4 جون 2020 16:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک معذور فلسطینی ایاد الحلاق کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکام سے ملاقات سے انکار کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا نے شہید ایاد الحلاق کے اہل خانہ سے ملاقات منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات شہید کے لواحقین کی طرف سے ملاقات سے انکار کے بعد منسوخ کی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے القدس میں ایک ذہنی معذور کومسجد اقصیٰ کے باہر گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہید الحلاق کے والد کا ایک بیان سامنے ا?یا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صہیونی حکام کے ساتھ ملاقات نہیں کریں گے۔