امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

جمعرات 4 جون 2020 16:26

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ دنیا میں لاک ڈائون نرم کرنے کے اقدامات ہیں تاہم امریکا چین کشیدگی کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 1.6 فیصد گر کر 1699.37 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 1.75 فیصد کمی کے ساتھ 1703.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.9 فیصد کم ہوکر 1693.83 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.2 فیصد کمی کے ساتھ 1696.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے بعد نرخ 0.5 فیصد گر کر 1718.26 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1722.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :