کراچی،کورونا سے جاں بحق نوجوان اہلکار کی بیماری کے دوران آڈیو سامنے آ گئی

اہلکار نے اکھڑتی سانسوں کے ساتھ اچھے اسپتال اور علاج کی درخواست کرتا رہا،طبعیت بگڑنے پر چھٹی نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جون 2020 16:11

کراچی،کورونا سے جاں بحق نوجوان اہلکار کی بیماری کے دوران آڈیو سامنے ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون 2020ء) کراچی میں کورونا وائرس سے ایس ایس یو کے شہید اہلکار کی دوران ان بیماری آڈیو سامنے آگئی۔اہلکار محمد راشد نے بیماری کے دوران چھٹی اور سہولتیں نہ ملنے کا شکوہ کیا۔اہلکار اچھے اسپتال اور علاج کے لیے بھی دردناک انداز میں درخواست کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار محمد راشد ایمرجنسی ڈیوٹی پر شارع نور جہان میں تعینات تھا۔

ایس پی گلبرگ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اہلکار کی موت سے قبل سامنے آنے والی ویڈیو کی تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔اگر رپورٹ میں کوئی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نوجوان اہلکار کہتا ہے میری طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے لیکن مجھے چھٹی نہیں مل رہی۔

(جاری ہے)

میں سرکاری اسپتال میں ہوں اور چھٹی نہیں مل رہی،اگر میڈیکل ریسٹ لکھ کر دیا جائے تو میں گھر چلا جاؤں گا۔

اہلکار دوا دینے کی بھی درخواست کرتا رہا۔آڈیو میں اہلکار کی کی اکھڑتی سانسوں کو بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے کئی اہلکار اور طبی عملہ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔اور ان کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہو نے کے بع دجان کی بازی ہار چکی ہے۔پاکستان میں کئی ڈاکٹرز،نرسز اور پولیس اہلکار وائرس کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں۔

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ،کورونا پازیٹو کا شکار ہونے والوں میں ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ڈاکٹر زرباب بھٹی شامل ہیں ، ڈاکٹر رفعت رانا ،ڈاکٹر ارسلہ ارجمند ڈاکٹر منیرہ زبیر،ڈاکٹر خدیجہ شکیل بھی کورونا پازیٹو نکل آئے ،تمام ڈاکٹر پیرامیڈیکس کو ان کے رہاشی علاقوں میں ہی گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا۔