اسلام آباد میں کل مطلع ابرآلود رہنے ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 4 جون 2020 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام /رات وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔