پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے لاک ڈائون کے بعد تین ماہ سے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی گئیں، اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 4 جون 2020 16:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے لاک ڈائون کے بعد تین ماہ سے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس پر اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔ اساتذہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات کی جس پر انہوں نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ نے بتایا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے طلباء و طالبات سے فیسیں تو وصول کر رہے ہیں لیکن اساتذہ کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ اور سٹاف کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء الله سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ سٹاف اور اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینے والے اداروں کو فوراً سیل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :