مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری، 7 افراد میں وائرس کی تصدیق ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 ہو گئی

جمعرات 4 جون 2020 16:38

مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری، 7 افراد میں وائرس کی تصدیق ، متاثرہ ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 53 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری ہیں، عوام کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ میں مزید سات افراد سعد ولد جنید سکنہ ڈھانگری بالا مانسہرہ، وجور احمد خان ولد اصغر خان سکنہ ڈب نمبر 1 مانسہرہ، دختر محمد یوسف محلہ سراجیہ مانسہرہ، بابو اورنگزیب، زوجہ اورنگزیب، یحیٰی، زوجہ یحیٰی، ساکنان ڈاڈر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 تک جا پہنچی ہے جبکہ 61 افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔