وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی ندیم بابر کی ملاقات،

پٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 جون 2020 16:38

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی ندیم بابر کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی ندیم بابر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو پٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات کے عمل میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سیکٹر میں ریفارمز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شعبے میں بہتری اور عوام کو ریلیف میسر آ سکے۔

متعلقہ عنوان :