شمالی کوریا کی فوجی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی

جمعرات 4 جون 2020 16:35

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) شمالی کوریا نے ہمسایہ حریف ریاست جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے جمعرات کو خبردار کیاکہ اگر جنوبی کوریا کی حکومت ان افراد کے خلاف ایکشن نہیں لیتی، جو شمالی کوریا میں ترغیبی تحریری مواد بھیجنے کی کوشش میں ہیں تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ شمالی کوریا سے فرار ہو کر ہمسایہ ملک جانے والے افراد سرحدی علاقوں میں ایسا تحریری مواد تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں شمالی کوریائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :