پتوکی ، موٹر سائیکل سوار آرمی کی گاڑی سے ٹکرا کر جاںبحق جبکہ موٹر سائیکل سوار کی بیوی اور بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

جمعرات 4 جون 2020 16:35

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) موٹر وے بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار اکرم آرمی کی گاڑی سے ٹکرا کر جاںبحق جبکہ موٹر سائیکل سوار کی بیوی اور بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواح گاؤں بھوپے وآل کا رہائشی اکرم اپنی فیملی کے ہمراہ پتوکی شہر کی طرف جارہا تھا کہ جب اکرم بھٹی چوک کے قریب پہنچا تو آرمی کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :