ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان صاحبزادہ نجیب اللہ کا میرعلی میں مختلف بازاروں کا معائنہ

جمعرات 4 جون 2020 17:10

پشاور۔04 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان صاحبزادہ نجیب اللہ نے میرعلی میں مختلف بازاروں کے معائنے کئے۔ معائنے کے دوران ہوٹلوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا گیا اور صفائی کے انتظامات کو باریک بینی سے ملاحظہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ لوگوں کو صاف ستھرا خوارک مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن کورونا وائرس کیلئے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کرنا ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومتی اقدامات لوگوں کی بھلائی اور ان کی صحت یقینی بنانے کیلئے ہیں اس لئے تما م لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے تاکہ اس وبائی وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔