اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک کا میرانشاہ کا دورہ

جمعرات 4 جون 2020 17:10

پشاور۔04 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک نے ہمراہ تحصیلدار میرانشاہ کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے میرانشاہ بازار میں کورونا وائرس کے سلسلے میں ناقص حفاظتی انتظامات پر متعدد دکانداروں کو گرفتار اور جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ لوگوں کو بلاوجہ تکلیف میں رکھنا حکومت کی ترجیحات نہیں بلکہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر آئی اس وبا کی صورت میں امتحان کو ہر حال میں پاس کرنا ہے اور اس کے لئے لوگوں کا تعاون کلیدی کردار ادا کر رہاہے، تاہم معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے میں زیادہ تعاون کی اپیل ہے۔