زراعت کاشعبہ ملک اور صوبے کی ترقی میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس شعبے کی ترقی کے لیے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنا ضروری ہے ، صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں خطے کے عوام کے ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی

جمعرات 4 جون 2020 17:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زراعت کاشعبہ ملک اور صوبے کی ترقی میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس شعبے کی ترقی کے لیے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنا ضروری ہے مخلوط صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں خطے کے عوام کے ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں پانی کی فراہمی،بجلی،سڑکیں،صحت زراعت کرونا ٹڈی دل سے عوام کو بچانے اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ صوبے میں ماضی کی نسبت معیاری کام ممکن ہوسکے اور جو اسکیمات عوام کے سہولیات کیلئے دیے ہیں عوام ان سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں‘یہ بات انہوں نے مختلف اضلاع میں زمینداروں اور پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں غذائی اجناس کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ٹڈی دل کے حملوں سے صوبے کے فصلوں کوخطرا ت لاحق ہیں ٹڈی دل کی وجہ سے فصلات تباہ ہونے کا خدشہ ہے جس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، حکومت بلوچستان ٹڈل دل کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اور زمینداروں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑینگے ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت بلوچستان کوئی کسر نہیں چھوڑیگی اس سلسلے میں وفاقی اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرینگے‘ وفاقی حکومت اور واپڈا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جون‘جولائی اور اگست میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے کیونکہ ٹڈی دل کی وجہ سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے اور زمینداروں کے بل معاف کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے بھرپور اقدامات اور ہر قسم کی ممکنہ ریلیف دی جائیگی عوام کے فلاح بہبود کے بہتری کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا انشااللہ عوام کے امنگوں کے مطابق ترقیاتی اسکیموں سے عوام کو ثمرات پہنچ جائیں گے تاکہ یہ خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت صوبائی حکومت تعلیم زراعت بجلی کے فراہمی کرونا کے روک تھام اور خاصی کر زمینداروں کے فضلات ٹڈی دل سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھایا جارہا ہے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پریشان مت ہو صوبائی حکومت اپ کے ساتھ ہے اس موقع پر مختلف ضلعی آفیسران زمینداران و دیگر موجود تھے۔