Live Updates

پوری حکومت اور کرائے کے ترجمان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں، مریم اور نگزیب

نوازشریف کی ایک تصویر آنے پر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،شہباز شریف نے جولائی 2017ء میں عمران خان کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے ،عمران صاحب آپ کو عدالت نے بلایا ہے اگر آپ نے جواب جمع نہ کرایا تو جھوٹا قراردے دیا جائیگا،جھوٹا شخص صادق اور امین نہیں ہوتا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 جون 2020 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پوری حکومت اور کرائے کے ترجمان شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں، نوازشریف کی ایک تصویر آنے پر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،شہباز شریف نے جولائی 2017ء میں عمران خان کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے ،عمران صاحب آپ کو عدالت نے بلایا ہے اگر آپ نے جواب جمع نہ کرایا تو جھوٹا قراردے دیا جائیگا،جھوٹا شخص صادق اور امین نہیں ہوتا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کرونا سے بڑھتی ہوئی اموات مسلم لیگ (ن )اور اپوزیشن ہرطرح سے حکومت کیساتھ تعاون کرنے کو تیار تھی،ملک میں کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال افسوسناک ہے،پنجاب میں دوکانیں بند کرانے کا کہا جارہا ہے لیکن جب ان سے سوال کیا جاتا ہے تو آگے سے کرائے کے ترجمان باتیں شروع کردیتے ہیں،جھوٹا وزیراعظم اس ملک پر مسلط ہے،عمران نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے نامعلوم شخص کے ذریعے پیش کش کی ہے کہ پانامہ پر بات کرنا چھوڑ دیں اور دس ارب روپے لے لیں،اس پر شہباز شریف نے سات جولائی دوہزار سترہ کو ہرجانے کا دعوی دائر کیا،آج تک اس کیس میں وہ پیش نہیں ہوئے،اس کیس میں 33 ایڈجرنمٹس لے چکا ہے،آج اس کیس میں بابر اعوان نے پیش ہونا تھا ، انہوں نے عدالت میں پیش ہونا تھا عدالت میں کہا گیا کہ بابر اعوان اس لئے پیش نہیں ہوسکتے کہ ملک میں کرونا ہے،شہباز شریف کرونا وائرس کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے کیونکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ قانون عدالت کے سامنے پیش ہوئے،بابر اعوان کس حیثیت سے اب عمران خان کے وکیل ہیں،وہ تحریک انصاف حکومت کے آفس ہولڈر ہیں وہ کس حیثیت سے عدالت میں پیش ہوتے ہیںلیکن ہر روز مسلم لیگ ن کے رہنما پیش ہوتے ہیں،شہباز شریف کے خوف میں اس وقت پوری حکومت اور کرائے کے ترجمان مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی ایک تصویر آتی ہے اور پوری حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہیں،عمران صاحب آپ کو عدالت نے بلایا ہے اگر آپ نے جواب جمع نہ کرایا تو آپ کو جھوٹا قراردے دیا جائیگا،جھوٹا شخص صادق اور امین نہیں ہوتا،بابر اعوان کو آئندہ عدالت میں نہ بھیجئے گا،وہ اس وقت غیرقانونی کام پرجری کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چینی سکینڈل کا نوٹس لیا جائے،اگر نواز شریف اپنی بیٹی اور خاندان سمیت عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں تو آپ کو بھی پیش ہونا پڑے گا،اگر آپ نے جواب جمع نہیں کرایا تو ثابت ہوجائیگا کہ آپ جھوٹے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات