فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں کل برقی لائنوں کی مرمت و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر کام کے باعث بجلی کی سپلائی معطل رہے گی

جمعرات 4 جون 2020 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) :فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ6جون کوبرقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر مرمت کے کام کے باعث بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ کل ہفتہ6جون کوصبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،ملتان کیمیکل،PABC،کمال،برائیٹو کیمیکل لمیٹڈ اور کارس پینٹ فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی نڑوالاروڈگرڈسٹیشن کے کشمیرروڈ اور جی ایم آباد فیڈر 8جون کوصبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،ملتان کیمیکل،PABC،کمال،برائیٹو کیمیکل لمیٹڈ اور کارس پینٹ فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پکا انا فیڈرصبح ساڑھے نو سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک 66کے وی اوٹی پی گرڈسٹیشن کے مرافکو،نیومدینہ ٹائون،کوہ نور سٹی، موبی لنک ،بیسٹ ایکسپورٹ ،ماڈل سٹی،نیشنل سلک ملز اورکینال روڈ فیڈر 132کے وی اوٹی پی گرڈسٹیشن کے سوساں روڈ،پیسی،رفحان،سعید کالونی ،عبداللہ پورجوبلی ،امین ٹائون ،فاروق آباد ،فتح آباد اور یثرب فیڈر صبح دس سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے شاداب فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی ٹھیکریوالاگرڈسٹیشن کے ملک آباد،بھولاپیر اور پیراڈائز گارڈن فیڈر132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے امام بارگاہ روڈ،جھنگ بازار،ٹاٹا بازار اور سرسید فیڈر علاوہ ازیں الیون کے وی شالیمار فیڈر کے پول کی تکمیل کے کام کے باعث 6جون تا12جون تک (روزانہ) صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی چک 126SB گرڈسٹیشن کے شالیمار فیڈر سے بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔