کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر جانور فربہ کرنے کے پروگرام کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 4 جون 2020 18:10

پشاور۔04 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) موجودہ حکومت نے لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے اس سلسلے میں گوشت کے پیداوار کیلئے جانور فربہ کرنے کا پروگرام صوبہ بھر میں شروع کیا گیا ہے سول ویٹرنری ہسپتال سیدو شریف سوات میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں اے ڈی سی ریاض علی خان، ڈاکٹر سربلند خان، ڈی ڈی ایل سوات اور ویٹرنری آفیسرز نے شرکت کی تقریب میں ڈی ڈی ایل سوات نے زمینداروں کو جانور فربہ کرنے کی افادیت بیان کی، وزیراعظم عمران خان اور صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک خیبرپختونخوا محب اللہ خان کے زرعی و لائیوسٹاک میں ہنگامی اصلاحات کے نفاذ اور ترقیاتی منصوبوں پر شکریہ ادا کیا اے ڈی سی سوات نے موجودہ حکومت کی زرعی اصلاحات پر تفصیلی بحث کی اور کسان دوست پالیسی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر سردار علی ویٹرنری آفیسر نے کسانوں کو کنٹرول آف لائیوسٹاک بیماریاں اور ویکسین کے منصوبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تقریباً 70 فیصد جانوروں کو مفت ویکسین اور کرم کش ادویات اور جانورفربہ کرنے کی افادیت بیان کی اس منصوبہ کے تحت ضلع بھر میں تقریباً ہر گھر کے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے اور ادویات فراہم کیں پروگرام کے آخر میں اے ڈی سی سوات قاضی ریاض علی خان نے کامیاب مویشی پال حضرات میں ’’منصوبہ جانور فربہ کرنا‘‘ کے تحت امدادی پیکج 4000 روپے فی جانور خوراک الاؤنس تقسیم کردیا گیا اور محکمہ ہٰذا کے کاوشوں کو سراہا گیا امدادی پیکج کی تفصیل درجہ ذیل ہے 1۔

(جاری ہے)

نیاز احمد رقم 60000 روپے 2۔اصغر خان رقم 68000 روپے 3۔خائستہ باز 80000روپے 4۔انور علی 60000 روپے 5۔سلطان اکبر 60000 روپی6۔سجاد احمد184000 روپے 7۔گل لطیف 192000 روپے 8۔ اجمل خان 60000 روپے۔