قصور ،اوباش نواجوان پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے لے گیا

جمعرات 4 جون 2020 18:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) بھٹہ شیخ عابد سہاری روڈ قصور سے اوباش نواجوان پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے لے گیا ۔

(جاری ہے)

رفاقت علی نے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ قصور شہر میں سودا سلف لینے کے لئے گئے ہوئے تھے کہ انکی غیر موجودگی میں موضع لاکھوں کالم کا رہائشی نوید احمد انکے گھر آیا اور اسکی چودہ پندرہ سالہ بیٹی رابعہ بی بی کو اپنے ساتھ اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :