گوجرانوالہ، کورونا سے ایک دن میں ایم پی اے، ڈاکٹر اور پرنسپل جاں بحق

جمعرات 4 جون 2020 18:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) گوجرانوالہ میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں ایم پی اے ، ڈاکٹر اور گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل کی جان لے لی جبکہ ایک ڈاکٹر کی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی جبکہ 1309 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا وائرس سے لڑتے ہوئے ن لیگ کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ، گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر شریف عارف، ڈاکٹر سلیم مدان اور ایک ڈاکٹر کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔متاثرہ ڈاکٹرز میں کورونا وارڈ کے انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاصم سلیم شیخ اور پی ایم کے سابق صدر ڈاکٹر گلزار چوہدری شامل ہیں۔