اسلام آباد، ایک اور کمسن ملازمہ پر تشدد، مالک گرفتار

جمعرات 4 جون 2020 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں مالکان کی جانب سے ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق 6 سال کی بچی پر تشدد کے الزام میں مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اٴْس کی بیوی فرار ہوگئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ کمسن ملازمہ کی ٹانگوں اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کمسن ملازمہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلطی پر مالکان کی جانب سے اٴْسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔لوہی بھیر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔یاد رہے کہ اِس سے قبل گزشتہ روز راولپنڈی میں آٹھ سالہ کمسن ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق گھر کی صفائی کے دوران جب زوہرا شاہ طوطے کا پنجرہ صاف کر رہی تھی تو اٴْسی دوران زوہرا سے غلطی سے اپنے مالکان کے دو طوطے اٴْڑ گئے تھے جس کے بعد اٴْس کے مالکان نے اٴْسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زوہرا شاہ انتقال کر گئی۔

متعلقہ عنوان :