حکومت دوسروں پر کرپشن کا الزام لگا کر تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کررہی ہے ‘پرویز ملک

تین سو ارب روپے چینی کئی سو ارب روپے باقی کاموں میں ڈاکہ ڈالا گیا بی آر ٹی دنیا کے لئے مذاق بن گیا ہے ‘عمران نذیر

جمعرات 4 جون 2020 18:30

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت سنگ دل اور بے حس ہے دوسروں پر کرپشن کا الزام لگا کر تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کررہے ہیں تین سو ارب روپے چینی کئی سو ارب روپے باقی کاموں میں ڈاکہ ڈالا گیا بی آر ٹی دنیا کے لئے مذاق بن گیا ہے ،ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے،کرونا وباسے قبل معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی تھی ،حکومت بتائے کہ کارخانے زراعت برآمدات کرونا سے پہلے بند ہو چکی تھی، سی پیک بند ہو چکا تھا سی پیک کا چئیرمین بھی پارٹ ٹائم ہے کرونا لاہور میں چھ لاکھ صدر نے پندرہ لاکھ مریضوں کی تصدیق کی لیکن حکومت کی ترجیح اپوزیشن کو پکڑ کر جھوٹے کیسز بنائو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور پارٹی کاا راستہ کوئی نیب سلیکٹڈ نالائق حکمران، نا م نہادکرائے کے ترجمان، پہاڑ دریا نہیں روک سکتے، ہمیں اتحاد ،اتفاق نظم و ضبط سے کام لے کرجتنی بھی قربانی دینا پڑی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ملک بناکر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اگر دفاع کمزور ہوا تو پاکستان کمزور ہوگاآئیے نوازشریف کی قیادت میں وقت ضائع کئے بغیر دست و گریبان ہونے کے بجائے ایک ہوکر چیلنجز اور بحرانوں کا مقابلہ کریں آئو اس خطرے کے خلاف متحدہوجائیں جو قوتیں ہمیں ناکام دیکھنا چاہتی ہیںہمارا ایمان ہے پاکستان اپنا کھویاہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے۔