ایران اور ترکی نے بازرگان کا سرحدی راستہ تجارتی مقاصد کے لیے دوبارہ کھول دیا

جمعرات 4 جون 2020 18:35

ایران اور ترکی نے بازرگان کا سرحدی راستہ تجارتی مقاصد کے لیے دوبارہ ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ایران اور ترکی نے کورونا وائرس کے نتیجے میں بازرگان کے مقام پر 3 ماہ قبل بند ہونے والاسرحدی راستہ تجارتی مقاصد کے لیے دوبارہ کھول دیاہے۔یہ بات ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان روح اللہ لطیفی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ایران کے شمال مغرب میں ترکی کی سرحد پر واقع بارڈر پوائنٹ تین ماہ قبل کورونا وائرس کے باعث آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا جسے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دن 10 :30 پر تجارتی مقاصد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی و ترک ٹرک حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ رکھنے کی شرط پر آر پار آ اور جا سکیں گے۔یاد رہے کہ اس کراسنگ پوائنٹ کی بندش سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 70 فیصد تک کم ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :