مقبوضہ کشمیر: مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کے آپریشن جاری،کولگام میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہری زخمی

جمعرات 4 جون 2020 18:45

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بطور ایک ہیلتھ ورکر کے کام کرنے والے شہری کو ضلع کے علاقے یاری پورہ میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی شہری کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قبل ازیں نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں اسکی ایک پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر، گاندر بل، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ ، اسلام آباد ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، رام بن، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن والے علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی انکے گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے مہند سری گفواری میں را ت کے وقت بڑی تعداد میں سیب کے درخت بھی کاٹ ڈالے۔